بڑے عر ب ملک سے آنے والےنیشنل آرمی کے چار اراکین کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر داخلے سے روک دیا گیا لیکن پھر کیا ہوا؟ جانیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک )سعودی عرب نیشنل آرمی کے چار رکنی وفد کے بغیر ویزا پاکستان پہنچنے پر انہیں روک لیا گیا تاہم بعدازاں آن آرائیول ویزے جاری ہونے پر داخلے کی اجازت دی گئی ۔نجی خبررساں ادارےنے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ سعودی عرب نیشنل آرمی کا چار رکنی وفد سعودی ایئر لائن کی

پرواز 724 ایس وی کے ذریعے اسلام آباد پہنچا تاہم ویزا نہ ہونے کے باعث ایف آئی اے کی جانب سے انہیں رو ک لیا گیا ، ، ویز ا نہ ہونے کی وجہ سے امیگریشن حکام کی جانب سے سعودی سفارت خانے کو اطلاع بھجوائی گئی ، اطلاع ملنے پر سعودی سفارتخانے کے ملٹری اتاشی نے ایئر پورٹ پہنچ کر آن آرائیول ویزے جاری کروائے جس کے بعد امیگریشن کلیئرنس کی گئی اور چاروں اراکین کو داخلے کی اجازت دی گئی ۔ اراکین میں ابو الخیال عبداللہ، محمد سعد الجامی، احمد شاہون النطیری، ضلاک سلیم المعطری شامل تھے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.