دیول خاندان بڑی مشکل میں پھنس گئی ، سکھ برادری نے بڑا اعلان کردیا، ہریانہ اور پنجاب میں انٹری بند

بھارت میں کسانوں نے بالی وڈ اداکار بوبی دیول کی فلم کی شوٹنگ رکوادی۔بھارت میں طویل عرصے سے کسانوں کا احتجاج جاری ہے اور اب اس احتجاج نے عالمی توجہ بھی حاصل کرلی ہے۔ بھارت کے اندر سے بھی اکسانوں کی حمایت اور مخالفت میں آوازیں اٹھ رہی ہیں جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی فلمی اداکار سنیدیول نے اس احتجاج کی مخالفت کی تھی۔ سنی و بوبی دیول کے دوسری والدہ ہیمامالنی نے کسانوں کی حمایت کرنے پر پاپ اسٹار ریحانہ کے خلاف ٹوئٹ بھی کی تھی۔ اب کسان احتجاج کی یہی مخالفت دیول خاندان کو بھاری پڑگئی ہے اور ان کے بھائی بوبی دیول کو بھارتی پنجاب میں فلم کی شوٹنگ سے روک دیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق بوبی دیول کی فلم’ لو

ہاسٹل‘ کی شوٹنگ بھارتی پنجاب کے شہر پٹیالہ میں جاری تھی کہ کسانوں نے احتجاج کرکے رکوادی۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کسانوں کے ایک بڑے گروپ نے فلم کے سیٹ پرپہنچ کر احتجاج کیا اور کریو کو وہاں سے جانے کا کہا۔کسانوں نے اعلان کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے دیول خاندان کے کسی بھی فرد کو بھاتی پنجاب اور ہریانہ میں شوٹنگ نہیں کرنے دیں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی اداکارہ جھانوی کپور کی فلم کی شوٹنگ بھی رکوادی گئی تھی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.