کم عمر ڈرائیور باز نہ آیا ، ایک بار پھر دوڑیں لگ گئیں

ملتان سے تعلق رکھنے والے 5 سالہ فہد خان کی گاڑی چلانے کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ملتان بائی پاس روڈ پر ایک 5 سالہ بچے کی گاڑی چلاتے ہوئے کی ویڈیو سامنے آئی تھی جسے بعد ازاں پولیس نے شناخت بھی کرلیا تھا۔تاہم پولیس کے سمجھانے کا بھی 5 سالہ فہد پر کوئی اثر نہ ہوا اور وہ ایک بار پھر گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا گیا ہے،

اس بار وہ گاڑی میں اکیلا نہیں ہے بلکہ اس کے ہمراہ اس کا ایک ہم عمر دوست بھی ہے۔نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو چند گھنٹے پہلے فرمائش پر بنائی گئی ہے،یہ ویڈیو ٹک ٹاک کے پلیٹ فارم پر بنائی گئی جسے بعد میں دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی ا پلوڈ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد فہد اور اس کے والد نے سی ٹی او کے سامنے پیش ہوکر بیان حلفی جمع کروایا تھا کہ آئندہ وہ ا پنے بیٹے کو گاڑی نہیں دیں گے اور نہ ہی آئندہ ایسا کوئی واقعہ پیش آئے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.