’ یہ 2 چیزیں روزانہ اتنی جانیں لیں گی جتنی کورونا نے بھی نہیں لیں‘ 2015 میں کورونا کی درست پیشگوئی کرنے والے بل گیٹس نے دنیا کو خبردار کردیا

دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل بل گیٹس کا کہنا ہے کہ آئندہ سالوں میں ماحولیاتی تبدیلی اور بائیو ٹیرارزم بڑے خطرات ہوں گے۔ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو میں بل گیٹس نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی اور بائیو ٹیرارزم مستقبل کے خطرات ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے روزانہ اتنے لوگ مریں گے جتنے کورونا وائرس کی

وجہ سے بھی نہیں مرے۔انہوں نے مستقبل کا دوسرا بڑا خطرہ بائیو ٹیرارزم کو قرار دیا اور کہا کہ جو شخص نقصان پہنچانے کا ارادہ رکھتا ہے وہ کوئی وائرس تیار کرسکتا ہے، یہ وائرس اس طریقے سے پھیلائے جائیں گے کہ یہ بالکل قدرتی لگیں گے۔خیال رہے کہ 2015 میں بل گیٹس نے اپنے ایک خطاب میں دنیا کو کورونا وائرس کے خطرے سے آگاہ کیا تھا اور

کہا تھا کہ اگلے 10 سالوں کے دوران دنیا میں ایک ایسا وائرس پھیل سکتا ہے جو ایک کروڑ جانیں لے سکتا ہے۔واضح رہے کہ دسمبر 2019 میں پھیلنے والے کورونا وائرس سے 6 فروری 2021 تک 10 کروڑ 60 لاکھ تین ہزار 626 افراد دنیا بھر میں کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور یہ وبا اب تک 23 لاکھ 11 ہزار افراد کی جانیں لے چکی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.