عوام کیلئے بڑا ریلیف حکومت کا ہر گھرانے کو سالانہ 10لاکھ روپے دینے کا اعلان

اسلام آباد(ٹونٹی فور سیون ڈیلی نیوز پوائنٹ)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختوخوا اپنے ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے والا پہلا صوبہ ہے ۔وزیر اعظم عمران خان نے صوبہ خیبر پختوخوا کی حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خیب رپختوخوا اپنے ہر شہری کویونیورسل ہیلتھ کوریج دینے والا پہلا صوبہ ہے، خیبرپختوخوا کے چار کروڑ شہریوں کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختوخوا کا ہر خاندان ملک بھر کے 400 سے زائد سرکاری و نجی ہسپتالوں میں سالانہ دس لاکھ تک مفت علاج کروا سکیں گے۔دریں اثنا وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح اس سطح سے نیچے آگئی جو ہماری حکومت کے سنبھالنے کے وقت تھی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ معاشی حوالے سے مزید اچھی خبریں ہیں کہ مہنگائی کو کم کرنے کے لیے ہماری کوششیں باآور ہورہی ہیں۔انہوں نے لکھا کہ کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) اور بنیادی مہنگائی دونوں اس سطح سے نیچے ہیں جو ہماری حکومت کے سنبھالنے کے وقت تھیں۔عمران خان نے کہا کہ میں نے اپنی معاشی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور مہنگائی پر قابو برقرار رکھنے کو یقینی بنائیں۔علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان آج شام چار بجے عوام سے ٹیلیفون پر کرینگے ۔وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے بتایاکہ آج شام چار بجے وزیراعظم پاکستان عمران خان عوام سے ٹیلیفون پر بذات خود بات کریں گے۔ عوام051-9210809پروزیراعظم سے بات کرسکتے ہیں، ٹیلی فون لائنز شام چار بجے کھول دی جائیں گی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.