انتخابات دوبارہ کرائےجائیں ،یہ ناجائز حکومت اوراسمبلیاں ہمیں قبول نہیںہم صرف لانگ مارچ کیلئے اسلام آبادنہیں آئیںگے بلکہ۔۔۔مولانانے حکومت کے لیے خطرےکی گھنٹی بجادی

اسلام آباد(پی این این)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ ناجائز حکومت،اسمبلیاں اور الیکشن ہمیں قبول نہیں،الیکشن دوبارہ ہونے چاہئیں ،لانگ مارچ کے ذریعے حکومت کو گھر بھیجنے کی تیاری مکمل ہو چکی ہے ،ایسا نہیں کہ ہم اسلام آباد لانگ

مارچ کیلئے آئیں گے اور چلے جائیں گے،مطالبات پورے ہونے تک یہاں بیٹھنے کا پروگرام ہے اور سب جماعتوں کا اس پر اتفاق ہے ۔ان
خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں کیا ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ حکومت کی نا اہلی اور نا لائقی سے ہر شخص متاثر ہورہاہے،دو سے ڈھائی سال ہوگئے اس حکومت کی کارکردگی ناکام رہی ہے ،یہ نالائق حکمران ملک کونہیں چلاسکتے،مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اول دن سے طے ہے کہ یہ حکومت ناجائز ہے ،عوامی دباؤڈالاجائےگاتحریک کانام ہی یہی ہےکہ آپ عوام کی قوت کولےکرچلیں گے،یہ الیکشن ، اسمبلیاں اور یہ حکومت ہمیں قبول نہیں ،ہمارامطالبہ یہی کہ الیکشن دوبارہ کرائے جائیں ،مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ آج ہم نے کیاکہا ،کل کیا کہنا ہے،کل کیا ایشوز آرہے ہیں ،تجربہ ہےکہ جب عوام پہنچ جاتےہیں توروزانہ بنیادپرحکمت عملی بنائی جاتی ہے ،لانگ مارچ کایہ مطلب بالکل نہیں کہ ہم آئےاوراٹھ کر چلے گئے،اس پر سب متفق ہیں ،متفقہ فیصلے کےساتھ ہواہے۔اس سوال پر کہ سنا ہے کہ فیصلہ ہواہے ادھرآکرآپ بیٹھیں گےاوردھرنا دیں گے؟ کے جواب میں مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ جی ہاں یہ فیصلہ ہو چکا ہے ،اسلام آباد میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ ہوگا، ہمارے مطالبات اس کا موضوع ہوں گے اور اپنے مطالبات پورے ہونے تک اسلام آباد سے نہیں جائیں گے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.