نواب ٹاؤن واقعہ: مریم کے والد کے انکشافات

لاہور (ویب ڈیسک) نہ چاہے بچے سے نجات کے لیے آپریٹ کے نتیجے میں جان بحق ہونیوالی مریم کے کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے ، لڑکی کے والد نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا ہے کہ اسکی بیٹی کو

ملزمان بہلا کر اپنے ساتھ لے گئے تھے اور گھر چھوڑتے وقت وہ لاکھوں روپے کی نقدی اور کچھ زیورات بھی ساتھ لے گئی تھی ، لڑکی کے والد نے بتایا کہ اسکی بیٹی نا سمجھ تھی اس لیے ملزمان نے اسکا غلط استعمال کیا اور پھر جو واقعات پیش آئے وہ پولیس کے سامنے ہیں ، لڑکی کے والد نے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ ایک نوجوان ایک لڑکی کو ہسپتال کی ایمرجنسی میں چھوڑ کر ہسپتال سے بھاگ جاتا ہے ، بعد میں انکشاف ہوا کہ لڑکی کا آپریٹ ہوا تھا اور زیادہ خون بہہ جانے سے اس کی موت واقع ہو چکی تھی ،سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پولیس نے گاڑی اور ملزمان کا پتہ چلا لیا جن سے پولیس کی تفتیش جاری ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.