ایسی فیراری جو پانی میں تبدیل ہو جائے، فیراری کار کی سوشل میڈیا پر دھوم

لیتھوینیا(نیوز ڈیسک)یورپ کے شمال میں واقع ملک لیتھوینیا میں برفباری سے لطف اندوز ہونے والے جوڑے نے برف کو تراش کر معروف کار فیراری کی ہُو بہو نقل تیار کر لی۔لیتھوینیا کی پینیویزیس کاؤنٹی میں مسلسل ہونے والی برف باری نے ہر طرف دلکش مناظر پیدا کردیئے ہیں، اسی دوران

جب برفباری رکی تو ایک جوڑے نے دو دن کی محنت کے بعد مشہور اطالوی گاڑی کی برف سے بنی نقل تیار کرلی۔برف سے مجسمے بنانا تو عام سی بات ہے لیکن جوڑے نے

جس محنت سے فیراری کار تیار کی ہے وہ قابل داد و ستائش ہے۔برف کی بنی فیراری گاڑی پر ماحول دوست سرخ رنگ بھی کیا گیا ہے، پہلی نظر میں دیکھنے پر یہ بالکل اصل گاڑی لگتی ہے اس جوڑے کو فیراری سے بے پناہ عشق ہے تاہم وہ خریدنے کی سکت نہیں رکھتے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.