31اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ،خان صاحب اپنے جھوٹے ترجمانوں کا اجلاس بلائیں،چور،چور کا شور مچائیں،مریم اورنگزیب کپتان پربرس پڑیں

اسلام آباد(پی این این)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نےملک میں بڑھتی مہنگائی پر حکومت پر تنقید کے نشتر چلا دیئے اور کہا ہے کہ عمران صاحب ملک میں 31 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے کرائے کے ترجمانوں کا اجلاس بلائیں جھوٹ بولیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران

صاحب انڈے اور مرغی سے معیشت چلانی تھی لیکن عوام انڈے اور مرغی خریدنے کے بھی قابل نہیں رہے۔اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب ایک ہفتے میں مرغی 6، گھی 4، دال چنا پونے 2 روپے مزید مہنگی ہوگئی ہے، کرائے کے ترجمانوں کا اجلاس بلائیں چور چور کے نعرے لگوائیں ؟عمران صاحب لہسن، دال مسور، گُڑ، کپڑے دھونے کا صابن اور لکڑی بھی مہنگی ہوگئی ہے کرائے کے ترجمانوں کا اجلاس بلائیں این آر او این آر او کی رٹ لگائیں۔انہوں نے کہاکہ گھروں میں استعمال کا ایل پی جی سلنڈرایک ہفتے میں 36 روپے مہنگاہوگیا ہے کرائے کے ترجمانوں کو کہیں نواز شریف شہباز شریف نواز شریف شہباز شریف کی تسبح شروع کر دیں ۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب آپ کی چوری اور مجرمانہ نااہلی اور نالائقی کی سزا عوام کو مل رہی ہے،چینی کی قیمت رمضان میں 115 روپے کلو ہونے جارہی ہے لیکن کوئی بات نہیں ڈیلی میل میں شہبازشریف کے خلاف جھوٹی خبر توشائع ہو گئی ناں؟عوام پر مہنگائی کے بم بھلے گرتے رہیں، عمران صاحب کی این آر او، این آر او کی رٹ تو لگ گئی ناں؟آٹا 35 سے 90 روپے ہوگیاتو کوئی بات نہیں، سیاسی مخالفین کو چور چور کے جھوٹ کا شور تو مچ گیا ناں؟ عمران صاحب مہنگائی پر تو آپ قابو پانہیں سکتے، اب اپوزیشن پر کوئی نیا مقدمہ بنائیں، جھوٹے کاغذلہرائیں؟عمران صاحب آٹاچینی کی چوری جاری رکھیں اور ڈیلی میل کی جھوٹی کہانیوں کو سپانسر کرتے رہیں؟ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہاکہ عمران صاحب عوام لٹتے رہیں، آپ کا بنی گالہ اور زمان پارک کے محل تو بن گئے ناں؟عمران صاحب مہنگائی سے توجہ ہٹانے کے لئے اب کوئی نیا شوشہ چھوڑیں؟ کوئی نیا جھوٹ بولیں؟کوئی نیا مقدمہ بنائیں؟۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کمیشن کھا کر کوئی نیا کمشن بنانے کا جھوٹ بولیں؟چوری کے بعد چورچور والا شور مچائیں؟

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.