شادی کے پیغامات موصول ہوئے لیکن کسی نے۔۔۔، اداکارہ نیلم منیر بول پڑیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ انہیں ابھی تک کسی نے براہ راست شادی کی پیش کش نہیں کی۔نجی خبررساں ادارےکے

مطابق انہوں نے کہا کہ انہیں کسی کے نہ کسی کے ذریعے شادی کی پیش کش کے پیغامات انہیں موصول ہوتے رہتے ہیں لیکن آج تک انہیں کسی نے ان

کے سامنے

آکر محبت اور شادی کا اظہار نہیں کیا۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہر انسان محبت کے بغیر ادھورا ہے اور جس دن انہیں کسی سے محبت ہو ئی تووہ اس کا اظہار برملا کریں گی۔ انہوں

نے کہا کہ بطور شوبز شخصیت ہونے پر ان کا فرض بنتا ہے کہ وہ لوگوں کیلئے کچھ کریں، ان کی مدد کریں اور اچھے کام کریں۔ خود کو فٹ رکھنے

بارے انہوں نے کہا کہ وہ متوازن غذا کی قائل ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.