مریم نواز خواب میں کیا ’ہڑبڑاتی‘ ہیں؟ فردوس عاشق اعوان کا حیران کن دعویٰ

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی راجکماری خواب میں بھی عمران خان کے نام سے ہڑبڑانے لگتی ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام کے مسترد کردہ کرپٹ سیاسی عناصر انفرادی طور پر بھی ناکام تھے اب نام نہاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں اجتماعی طور پر بھی ناکام ہی رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اوپن بیلٹ آرڈیننس سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے ذاتی مفاد کے ایجنڈے کو مزید ایکسپوز کرے گا۔ ووٹوں کی منڈی لگانے والوں کو ایک بار پھر مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کو جنوری میں گھر بھیجنے کی بڑھکیں مارنے والی جعلی راجکماری خواب میں بھی عمران خان کے نام سے ہڑبڑانے لگتی ہے۔ عمران خان نہ صرف آئینی مدت پوری کریں گے بلکہ عوامی اعتماد کے ساتھ 2023 میں بھی وزیراعظم منتخب ہوکر مفاد پرستی کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کریں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.