غریب کی سواری غریب کی پہنچ سے دور، ٹرین کے کرایوں میں اتنا اضافہ کہ یقین کرنا مشکل،عوام کیلئے بری خبر

غریب کی سواری غریب کی پہنچ سے دور، ٹرین کے کرایوں میں اتنا اضافہ کہ یقین کرنا مشکل،عوام کیلئے بری خبر لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ریلوے کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرینوں کے کرایے بڑھائے دیے گئے ہیں۔فیصلے کے تحت پہلے مرحلے میں مال بردار ٹرینوں جبکہ دوسرے مرحلے میں مسافر

ٹرینوں کے کرایے میں اضافہ کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے کرایوں میں

اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان ریلوے کو گزشتہ ایک سال کے دوران کرونا بحران کی وجہ سے اربوں روپے کے تاریخی خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ محکمہ اربوں روپے کے قرضوں کے بوجھ تلے دب چکا ہے، ایسے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود کرایوں میں اضافہ نہ کرنے کی صورت میں ریلوے کے خسارے میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس خسارے سے بچنے کیلئے ہی کرایوں میں مرحلہ وار اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہاں واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے رواں ماہ کے آغاز میں دوبارہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا تھا۔حکومتی فیصلے کے تحت فی لیٹر پٹرول اب 112 روپے سے زائد میں دستیاب ہے۔ جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی، ایل این جی اور سی این جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا جا چکا۔ اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان ریلوے کو گزشتہ ایک سال کے دوران کرونا بحران کی وجہ سے اربوں روپے کے تاریخی خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ محکمہ اربوں روپے کے قرضوں کے بوجھ تلے دب چکا ہے، ایسے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود کرایوں میں اضافہ نہ کرنے کی صورت میں ریلوے کے خسارے میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس خسارے سے بچنے کیلئے ہی کرایوں میں مرحلہ وار اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہاں واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے رواں ماہ کے آغاز میں دوبارہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا تھا۔حکومتی فیصلے کے تحت فی لیٹر پٹرول اب 112 روپے سے زائد میں دستیاب ہے۔ جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی، ایل این جی اور سی این جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا جا چکا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.