عربی تو نصاب میں شامل ہو گی ہی، بڑی کلاسوں میں کون کون سے اسباق پڑھائے جانے والے ہیں، حکومت نے انتہائی شاندار قدم اٹھا لیا

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) عربی کو نصاب میں شامل کرنے کے بعد ایک اور بہترین قدم ۔۔۔ بڑی کلاسوں کے نصاب میں سیرت النبی ﷺ کے مضمون کو شامل کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کا مستقبل تعلیم کے فروغ سے وابستہ ہے،

بڑی کلاسوں کے نصاب میں سیرت النبی ﷺ کے مضمون کو شامل کرنے کا مقصد طلبا کو اسلامی شعار سے روشناس کرانا ہے۔انہوں نے

کہا کہ ملک کا مستقبل تعلیم کے فروغ سے وابستہ ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملک کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ ان نوجوانوں کی صلاحیتوں سے اسی وقت ہی استفادہ کیا جا سکتا ہے جب یہ نوجوان جدید تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں گے۔ تعلیم کا فروغ موجودہ حکومت کی اولین

ترجیح ہے۔عمران خان نے کہا کہ بڑی کلاسوں کے نصاب میں سیرت النبی ﷺ کے مضمون کو شامل کرنے کا مقصد طلبا کو اسلامی شعار سے روشناس کرانا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.