شادی کیوں کی جاتی ہے اور اسکے فائدے جانیں

شادی کیوں کی جاتی ہے اور اسکے فائدے جانیں
این این ایس نیوز! ہوسکتا ہے کہ اس کے خر اٹے آپ کو سر پکڑنے پر مجبور کردیں یا ناپسندیدہ عادات دیوانگی کی سرحد تک پہنچا دیں مگر آپ کا شریک حیات روزمرہ کی بنیاد پر آپ کی زندگی بچانے کا باعث بھی ہوتا ہے۔ایک نئی تحقیق کے مطابق درمیانی عمر

کے شادی شدہ افراد اپنے غیر شادی شدہ ساتھیوں کے مقابلے میں جسمانی طور پر زیادہ فٹ، مضبوط گرفت اور تیز چلتے ہیں۔ ندن کالج یونیورسٹی کی اس تحقیق میں امریکا اور انگلینڈ کے 20 ہزار سے زائد افراد کا جائزہ لینے کے بعد دریافت کیا گیا کہ شادی شدہ افراد مطلقہ افراد کے مقابلے میں زیادہ تیز چلتے ہیں جبکہ مطلقہ خواتین کی گرفت کمزور ہوجاتی ہے۔ماہرین کا ماننا ہے کہ طلاق کا تناﺅ کا اثر جسمانی صحت پر بھی مرتب ہوتا ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں جس میں سائنسدانوں نے شادی کا تعلق اچھی صحت سے جوڑا ہو، اس سے قبل ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ کینسر کے شکار شادی شدہ مریضوں میں اس بیماری سے بچنے کا امکان کنوارے افراد کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔کیلیفورنیا یونیورسٹی کی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ شادی شدہ افراد کو زیادہ بہتر سماجی معاونت حاصل ہوتی ہے جو ان کو اس جان لیوا مرض سے بچانے میں کنجی ثابت ہوتی ہے۔مگر کیا آپ کو شادی کے درج ذیل یہ خفیہ طبی فوائد معلوم ہیں ؟ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم ہوجاتا ہے
شادی کرنا مرد اور خواتین دونوں میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم کردیتا ہے۔ یہ دعویٰ فن لینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ تحقیق کے مطابق شادی شدہ خواتین میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ 65 فیصد تک جبکہ مردوں میں 66 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ فن لینڈ کی ٹیورکو یونیورسٹی کی اس تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ شادی سے ہر عمر کے مرد اور خواتین میں خون کی شریانوں کے مسائل سے موت کا خطرہ کم ہوتا ہے اور اس کی وجہ شادی شدہ افراد کی صحت مند زندگی گزارانا، زیادہ دوست اور سوشل سپورٹ حاصل ہونا ہوتا ہے۔اپنے تحفظ کا زیادہ خیالشادی شدہ جوڑے کے اندر خطرناک سرگرمیوں کا حصہ بننے کا امکان کم ہوتا ہے جیسے جان لیوا انداز سے ڈرائیونگ یا نقصان دہ اشیاء(نشے کا استعمال) سے دوری وغیرہ۔ اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق جب لوگوں کی شادی ہوجاتی ہے تو ان کے اندر خطرناک اقدامات کے رجحان میں نمایاں کمی آتی ہے اور اس کی وجہ ممکنہ طور پر ان لوگوں کا احساس ہوتا ہے جو ان پر منحصر ہوتے ہیں (بیوی، شوہر اور بچے) اور اس وجہ سے وہ اپنے تحفظ کا خاص خیال رکھتے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.