بختاور بھٹو اور محمود چودھری کی شادی میں ایسی کون سی چیز استعمال ہوئی جسے آصف زرداری اور بے نظیر کی شادی میں بھی استعمال کیا گیا تھاانتہائی حیران کن با ت سامنے آگئی

بختاور بھٹو اور محمود چودھری کی شادی میں ایسی کون سی چیز استعمال ہوئی جسے آصف زرداری اور بے نظیر کی شادی میں بھی استعمال کیا گیا تھاانتہائی حیران کن با ت سامنے آگئیکراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی شادی دھوم دھام سے کی گئی ہے۔شادی کی تصاویر اور ویڈیو ز جاری

کی گئی ہیں۔تاہم اب اس شادی کے حوالے سےایک انتہائی دلچسپ بات سامنے آئی ہے۔ آج شادی کی مزید چند تصاویر سامنے آئی ہیں۔ بختاور بھٹو کے شوہر محمود چوہدری نے انسٹاگرام پر ولیمے کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں دنوں میاں بیوی نے گہرے سبز رنگ کے خوبصورت لباس زیت تن کیے ہوئے ہیں۔اب بختاور نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں سابق صدر آصف علی زرداری اپنی بیٹی بختاور اور داماد محمود چوہدری کے سامنے آئینہ رکھ رہے ہیں تاکہ وہ اس میں رسماً ایک دوسرے کو دیکھ سکیں۔بختاور نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ وہی آئینہ ہے جو میرے والدین کی شادی میں استعمال ہوا تھا‘۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.