بریکنگ نیوز 1990سے آج تک میرے گیت سنے جاتے ہیںلیکن مجھے آج تک نیشنل ایوارڈ نہیں دیا گیاعظیم گلوکار کما ر سانو نےانڈسٹری کے بھیانک چہرے سے پردہ ہٹا دیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) لگ بھگ ڈیڑھ دہائی تک بھارتی فلمی میوزک انڈسٹری پر راج کرنے والے گلوکار کمار سانو نے نیشنل ایوارڈ نہ ملنے کا شکوہ کر ڈالا۔اپنے ایک انٹرویو میں کمار سانو کا کہناتھا کہ 1990سے 1996میں میں نے اپنے کیرئیر کے بہترین گیت گائے۔اور ان میں سے کئی گانے سپر ہٹ ہوئے۔ لیکن نہ صرف ان سارے سالوں کے

دوران بلکہ آج تک مجھے کوئی بھی نیشنل ایوارڈ نہیں دیا گیا۔ شاید دینے والو ں نے مجھے اس قابل نہیں سمجھا ہوگا لیکن مجھے ایسے مداحوں سے ہی ہر ایوارڈ مل چکا ہے جو آج تک میرے گیت سنتے ہیں۔ اس کے پاس مجھے کسی اور کے ایوارڈ کی ضرورت نہیں۔ کمار سانوکا کہناتھا کہ مجھے حکومت کی جانب سے پدما شری ایوارڈ دیا گیا لیکن مجھے یہ احساس بار بار کھائے جاتا ہے کہ مجھے اپنی کامیابی کے وقت کوئی ایوارڈ نہیں دیا گیا۔واضح رہے کہ کمار سانونے اپنےکیرئیر میں نہ صرف ہندی بلکہ بنگالی اور دیگر کئی زبانوں میں ہزاروں گیت گائے۔اور ان کے کئی گانے نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بھی سنے جاتے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.