خوبرواداکارہ مایا علی کا ساتھی کون ہے؟ مداحوں کیلئے دھماکہ دار خبر

اسلام آباد(نیو زڈیسک)ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو بتا دیا کہ اُن کے اچھے اور برے وقت کی ساتھی اُن کی بہن ہیں۔اداکارہ مایا علی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ایکٹو رہتی ہیں اور اکثر اپنی امی، بھائی اور بہنوں سے متعلق کچھ نہ کچھ پوسٹ کرتی دکھائی دیتی رہتی ہیں

۔گزشتہ روز بھی انہوں نےاپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی والدہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی جس کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’میری خوشیوں کا ذریعہ۔‘اداکارہ مایا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مزید کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ اپنی بہن کے ساتھ نہایت خوشگوار موڈ میں نظر آرہی ہیں، اپنی پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’جس کو میں فخر کے ساتھ اپنی بہن کہہ سکتی ہوں، اُس کو سالگرہ مبارک ہو۔‘انہوں نے لکھا کہ ’آپ ہمیشہ میرے اچھے اور برے وقت میں میری خیر خواہ رہیں، ہم بہت خوش نصیب ہیں کہ آپ ہماری چھوٹی سی فیملی کا حصہ ہیں۔‘مایا علی نے اپنے کیپشن مین مزید لکھا کہ ’مجھ سے انتظار نہیں ہورہا آپ کے ساتھ آپ کی سالگرہ کی خوشیاں منانے کے لیے، میں آپ سے بے حد محبت کرتی ہوں۔‘اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ 13 گھنٹے قبل شیئر کی تھی جسے اب تک 77 ہزار سے زائد مداح لائیک کرچکے ہیں، اُن کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ مایا علی ڈراما سیریل ’پہلی سی محبت‘ کے ذریعے ٹی وی پر دوبارہ واپسی کررہی ہیں۔ وہ کافی عرصے سے چھوٹی اسکرین سے دور تھیں۔اس ڈرامے میں شہریار منور مایا علی کے مقابل مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔مایا علی کا شمار پاکستان شوبز کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کئی ہٹ ڈراموں کے ساتھ فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.