’’ عمران خان کو یہ چیز پسند ہے اس لیے وزراء بھی یہ کام کرنا شروع ہوگئے ہیں۔۔‘‘ ڈاکٹر شاہد مسعود کا ناقابلِ یقین انکشاف، پاکستانیوں کے لیے یقین کرنا ہی مشکل ہوگیا

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ عمران خان کو گالیاں پسند ہیں اور یہ ان کے سارے لوگ کہتے ہیں لیکن میں اس بات کو نہیں مانتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ہم سمیت پوری دنیا نے آئیڈیلائز کیا ہے ، وہ

وزیراعظم پاکستان ہیں اور اس سے پہلے بھی وہ نیشنل اور ہیرو رہے ہیں، انہیں انٹرنیشنل لیول پر بھی جانا جاتا ہے۔ کوئی یہ کہہ دے کہ عمران خان کو شیکپئیر پسند ہے لیکن یہ بات بہت عجیب ہے کہ عمران خان کو گالیاں پسند ہیں ۔ میری سمجھ میں نہیں آتی جب ان کے لوگ کہتے ہیں تو میں ان کو کہتا ہوں کہ کوئی شعر پسند ہو ، اقبال یا کسی اور کا ، کسی کو گالیاں کیسے پسند ہو سکتی ہیں؟ یہ عمران خان کے وزرا کہتے ہیں۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ کچھ وزرا نے تو صرف اسی وجہ سے گالیاں دینا شروع کر دی ہیں کیونکہ خاں صاحب کو پسند ہیں۔

تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعو د نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسمبلی میں گالم گلوچ کے کلچر کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ گالم گلوچ کرنے والے اور فحش کلامی کرنے والے قانون سازی کریں گے ؟ انہوں نے کہا کہ یہ مناظر کبھی نہیں دیکھے، اگر کچھ نہیں کر رہے تو خاموش رہیں ، ایک دوسرے کے گریبان کو آنے کی کیا ضرورت ہے ؟ انہوں نے کہا کہ آپ اپوزیشن سے ہزار مرتبہ اختلاف کریں لیکن اُکساتی ہمیشہ حکومت ہی ہے۔ حکومت کے اراکین میں بہت سے سلجھے ہوئے بھی ہیں ، وہ سیاست اور روایات کو سمجھتے ہیں لیکن چند ایک آدمی ایسے ہیں جو کھڑے ہو کر چور چور کہتے ہیں اور پھر گالم گلوچ اور فحش کلامی شروع ہو جاتی ہے۔ ہاتھ پائی ہونا بھی حیران کُن ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.