میں محسوس نہیں کرتی لیکن لوگ مجھے۔۔۔ ۔۔۔۔۔ بالی وڈ اداکارہ ارمیلا مٹونڈکر نے بڑا انکشاف کر دیا

بالی وڈ اداکارہ ارمیلا مٹونڈکر رواں ماہ زندگی کی 47 بہاریں دیکھ چکی ہیں لیکن اداکارہ عمر کے بڑھتے نمبر کو دیکھ کر ہرگز فکر مند نظر نہیں آتیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ارمیلا نے اپنی سالگرہ کے موقع پر کہا کہ میں عمر کو پیروں کے نیچے رکھتی ہوں، کچھ لوگ مجھے آنٹی کہہ کر ٹرول کرنے کی کوشش

کرتے ہیں لیکن میں ان سب کو ہاتھ جوڑ کر یہ سمجھانا چاہتی ہوں کہ اگر آپ مجھے اس حوالے سے برامحسوس کروانا چاہتے ہیں تو میں ایسا محسوس نہیں کرتی۔ارمیلا نے کہا کہ ہر وہ سال جو آپ کی زندگی میں شامل ہوتا ہے وہ زندگی کو مزید شاندار بناتا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ زندگی میں جو کچھ اس وقت میرے سامنے ہے، میں اس سے زیادہ سے زیادہ سے فائدہ اٹھانے میں مصروف ہوں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.