اپنی بھابھی کے ساتھ کیوں ایسا کیا گلوکار نے خود ہی وجہ بتا دی

)معروف گلو کار بلال سعید نے جھگڑے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد وضاحتی بیان جاری کردیا ۔ان کا کہنا ہے کہ ہر انسان کو کسی بھی صنف سے قطع نظر وقار اور سلامتی کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلال سعید نے کہا کہ میں امن پر یقین رکھتا ہوں تاہم میں

اپنی تعین کردہ حدود پر بھی یقین رکھتا ہوں اور اگر کوئی میرا سکون بار بار تباہ کرے گا تو صنف کو نظر انداز کرتے ہوئے میں رد عمل دوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ جب کسی شخص کی حفاظت اور وقار کی خلاف ورزی ہوتی ہے اور اسے بار بار خطرہ لاحق ہوجاتا ہے تو بدقسمتی سے اس کے پاس ردعمل ظاہر کرنے کے سوا کوئی

چارہ نہیں بچتا ہے۔واضح ر ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ معروف گلوکار بلال سعید ’ اڑ اڑ ‘ ٹانگیں چلا رہے ہیں اور ساتھ ہی مکوں کی بارش بھی کر رہے ہیں جبکہ وہاں موجود ڈولفن پولیس کے اہلکار مسلسل دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کروانے کی کوشش کر رہے ہیں ، یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد صارفین سش و پنج کا شکار تھے کہ آخر کار یہ کون ہیں تاہم اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ سفید رنگ کے لباس میں ملبوس خاتون کوئی اور نہیں بلکہ گلوکار بلال سعید کی بھابھی ہیں جبکہ دوسرا لڑکا ان کا بھائی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.