قومی خزانے میں دو ارب ڈالر ،،،،، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کا پاکستان کا انتہائی شاندار سرپرائز

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عر ب ، متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں اہم پیش رفت ۔ دونوں ممالک نےپاکستان کے لیے 2 ارب ڈالر کی امداد برقرار رکھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے قرض کی مد پاکستان کو دو ارب ڈالرز کی رقم دی تھی جو ابھی تک واپس نہیں

لی جو کہ تینوں ممالک کی تعلقات میں بہتری کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔ حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ سعودی عرب نے ایک ارب ڈالر کی رقم پاکستان کے پاس رکھی بہے جبکہ متحدہ عرب امارات نے ایک ارب ڈالر امدادی رقم ائندہ سال کیلئے پاکستانی بینکوں میں رکھنے کی تصدیق کرلی ہے ۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ نے کسی قسم کا ردعمل نہیں دیا اور موقف اختیار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان اہم خفیہ معاملات ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے 2018 کے آخر میں پاکستان کو مالی مشکلات سے نکالنے کے لیے 3 ارب ڈالرز کی امدادی رقم دی تھی تاہم تعلقات میں سرد مہری کے باعث سعودی عرب نے 2 ارب ڈالرز واپس مانگ لیے تھی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.