کشمالہ طارق کی گاڑی کے نیچےکچل کر زندہ بچ جانے والے واحد زخمی شخص نے حقیقت کھول کر بیان کر ڈالی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گاڑی حادثے کے معاملے نے اب ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ حادثےمیں زندہ بچ جانے والے واحد شخص نے کشمالہ طارق کے اس دعو ے کو جھوٹا قرا ردے ڈالا کہ ان کا بیٹا پچھلی گاڑی میں آرہا تھا۔ اس شخص کا کہناتھا کہ گاڑی کشمالہ طارق کا بیٹا ہی چلا رہا تھا۔ واقعے

پر پولیس نے کشمالہ طارق اور ان کے شوہر وقاص خان کو طلب کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سے قبل طلب کیے جانے کے باوجو کشمالہ، ان کے خاوند اور بیٹے میں سے کوئی بھی پیش نہیں ہوا۔کشمالہ طارق نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ ان کا بیٹاگاڑی نہیں چلا رہا تھا بلکہ وہ پچھلی گاڑی میں سوار تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.