سکول ایک بار پھر بند، وجہ کورونا نہیں بلکہ کیوں بند ہو رہے ہیں؟ والدین کیلئے بڑی خبر

خوشحالی سروے کیلئے اساتذہ کی ڈیوٹی لگانے سے کئی سکول جزوی طور پر بند ہونے کا امکان پیدا ہوگیا، پنجاب ٹیچرز یونین نے اساتذہ کی غیر نصابی ڈیوٹیاں لگانے کی مذمت کردی۔پنجاب ٹیچرز یونین کے صدر چودھری سرفراز کا کہنا ہے کہ سروے ڈیوٹیاں، ب فارم، اے سی آرز کیلئے اساتذہ پر دباؤ نظام تعلیم کیخلاف

سازش ہے، اساتذہ کو مفلوج بنا کر پنجاب کا نظام تعلیم تباہ کیا جارہا ہے جبکہ جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی نے کہا کہ پرائمری اور مڈل سکول دوبارہ کھلنے جارہے ہیں، اساتذہ پہلے ہی والدین سے ب فارم کے حصول کی اذیت میں مبتلا تھے اب انہیں سروے پر لگا دیا گیا ہے، اساتذہ کی غیر نصابی ڈیوٹیاں بند نہ کی گئیں تو احتجاج

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.