استعفوں کی گونج، پی ڈی ایم 4فروری کو کیا کرنےوالی ہے؟ مریم نواز نے حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ استعفوں کا فیصلہ چار فروری کے پی ڈی ایم اجلاس میں ہوگا ہرروزمہنگائی میں اضافےپرتکلیف ہے،لوگ موجودہ حکومت کوبددعائیں دےرہےہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم تنقید برائے تنقید نہیں کرتے بلکہ حقائق پر بات کرتے ہیں ملک میں آئے روز چیزیں مہنگی ہونے پر

عوام کو تکلیف پہنچ رہی ہے اور لوگ پی ٹی آئی حکومت کو بدعائیں دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ آئینی دائرہ کار سے باہر کوئی غلط کام ہوگا توہم تنقید کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ استعفے دینے چاہئیں اور ضرور دینے چاہئیں،چار فروری کے پی ڈی ایم کے اجلا س میں استعفے دینے سے متعلق طریقہ کار طے کریں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میرا نہیں خیال مہنگائی کرکے حکومت 5 سال پورے کر ے گی،4فروری کو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوگااس میں لائحہ عمل بنائیں گے، لانگ مارچ اور دھرنا کتنے وقت کےلیے ہوگا یہ بیٹھ کر طے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو تحریک عدم اعتماد اور ان ہاوَس تبدیلی کی بات کریں گے تو غور کیاجائےگا۔انہوں نے کہاکہ کوئی آئین کے دائرہ کار سے باہر بات کرے گا تو ہمارا فرض بولنا ہے ، مریم نواز نے کہاکہ نالائق اور نااہل شخص کو اقتدار میں لایاگیاہے جس کا کام صرف اور صرف اپوزیشن پرتنقید کرنا اور انہیں انتقام کا نشانہ بنانا ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.