علامہ اقبال کا یہ مجسمہ پارک میں دیکھ کر ہر کوئی آگ بگولہ،اسے بناتے ہوئے کون سی سنگین غلطی کی گئی ہے،حامد میر سمیت کس کس نے کھری کھر ی سنا ڈالیں

لاہور(نیوز ڈیسک)گلشن اقبال پارک لاہور میں نصب کیا گیا یہ مجسمہ سوشل میڈیا پر دیکھنے والی کی مسلسل تنقید کے نشانے پر آیا ہوا ہے۔ اس مجسمے کو دیکھ کر لوگ غم و غصہ ظاہر کرتے ہوئے طرح طرح کی باتیں کررہے ہیں۔کچھ لوگوں نے اسے علامہ اقبال کی شخصیت اور ان کی خدمات کی توہین قر اردیتےہوئے اسے فوری طور

پر ہٹانےکا مطالبہ کر دیا ہے۔ جب کچھ لوگوں نے یہ بھی کہا ہےکہ اسے دیکھ کو اقبال کی روح کانپ اٹھی ہوگی۔ سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ
مجسمہ حکومت کی جانب سے کسی ماہر فنکا ر سے نہیں بنوایا گیا بلکہ باغ کے مالیوں نےکباڑے کی مختلف اقسام کی اشیاء سے اپنی مدد آپ کے تحت تیار کیا ہے، مالیوں نے علامہ اقبال کا مجسمہ ان سے عقیدت و محبت کے اظہار کے طور پر بنایا۔ معروف صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے اس مجسمے دیکھ کر پی ٹی آئی رہنما ولید اقبال کوتنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کسی سفارشی سے کہہ کر یہ مجسمہ لگوایا گیا ہے لیکن اسے دیکھ کر مجھے بہت دکھ ہواہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.