کورونا میں مبتلا الطاف حسین بارے افسوسناک خبر!

لندن میں موجود الطاف حسین کی حالت مزید بگڑ گئی، آئی سی یو منتقل۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کئی مقدمات میں مطلوب بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبیعت مزید بگڑ گئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ منگل کے روز الطاف حسین کو طبیعت مزید بگڑنے پر آئی سی یو منتقل کر گیا۔ بانی متحدہ قومی

موومنٹ کو کچھ روز قبل کرونا وائرس کی تشخیص کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ تین ہفتے قبل کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد الطاف حسین کی طبیعت خراب ہو گئی تھی، اسی باعث انہیں علاج کیلئے لندن کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں مسلسل آکسیجن فراہم کی جا رہی تھی۔ اب ہسپتال انتظامیہ کا بتانا ہے کہ بانی ایم کیو ایم کی حالت تشویش ناک ہے، اسی باعث انہیں آئی سی یو منتقل کیا جا چکا۔آئی سی سی یو میں منتقل کرنے کے بعد کسی بھی شخص کو الطاف حسین سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں۔کچھ روز قبل الطاف حسین نے اپنا ایک آڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی طبیعت کافی ناساز ہے۔ واضح رہے کہ کچھ ہفتے قبل یہ اف، واہیں گردش کرنے لگی تھیں کہ الطاف حسین کی صاحبزادی کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئی، تاہم بعد ازاں یہ تمام خبریں غلط ثابت ہوئیں۔ بتایا گیا ہے کہ لندن میں کچھ عرصہ قبل الطاف حسین کی قریبی ساتھی اور ایم کیو ایم کی دیرینہ خاتون رہنما کا کرونا وائرس کے باعث انتقال ہوا تھا۔ اس تمام معاملے کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.