لگتا ہے سفر مکمل ہوگیا۔۔!! معروف اداکارہ نے اپنے ہی گارڈ سے شادی کر لی

ہالی وڈ اداکارہ و سابق ماڈل پامیلا اینڈرسن نے چھٹی شادی کرلی۔ اس بار انہوں نے اپنے باڈی گارڈ کو اپنا جیون ساتھی بنایا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 53 سالہ پامیلا اینڈرسن نے گزشتہ ماہ کے آخر میں شادی کی۔برطانوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے پامیلا اینڈرسن نے اپنی شادی
کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ محسوس ہوتا ہے

اب میرا سفر مکمل ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ پامیلا اینڈرسن کی یہ چھٹی شادی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے گزشتہ سال جنوری میں مشہور فلم سیریز ’بیٹ مین‘ کے پروڈیوسر جان پیٹر سے پانچویں شادی کی تھی تاہم 12 روز بعد ہی دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔ اداکارہ نے جان پیٹر سے قبل ٹامی لی، کڈ راک اور پوکر پلیئر رک سیلمون سے بھی شادی کی تھی۔ رک سیلمون سے پامیلا اینڈرسن کی دو مرتبہ شادی ہوئی تھی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.