وسیم اکرم کو ایک بار پھر محبت ہوگئی، مگر کس سے،، بڑا سرپرائز

پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈ اور سوئنگ کے سلطان کے نام سے مشہور وسیم اکرم ایک بار پھر محبت میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ وسیم اکرم نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر کے ساتھ سوئنگ کے سلطان نے تحریر کیا کہ اسلام آباد دنیا

کے سحر انگیز شہروں میں سے ایک ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اسلام آباد کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ وسیم اکرم کی پوسٹ سے یہ تاثر ملتا ہے کہ بہت سے شخصیات کی طرح وہ بھی اسلام آباد کی محبت میں گرفتار ہو گئے ہیں۔ دو روز قبل وسیم اکرم نے انسٹاگرام پر اپنی میچ کی گفتگو اور جم کی تصویر شیئر کی تھی اور ساتھ تحریر کیا کہ بڑے دن اور کام کی زیادتی کی وجہ سے خود کو جِم جانے کے لئے راضی کرنا مشکل تھا تاہم پاکستان کی میچ میں فائٹ بیک نے مجھے حوصلہ دیا۔ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے پاکستان ٹیم کے آئندہ ہونے والے میچ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ خیال رہے کہ پاکستان نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کرلی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.