لڑکے کے ساتھ بڑا دھوکا، شادی والے دن کیا ہوا؟ ہوش اُڑا دینے والی کہانی

23 سالہ نوجوان کیساتھ دھوکہ، 19 سالہ لڑکی دکھا کر 45 سالہ خاتون کیساتھ شادی کروا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والا سعید اقبال نامی نوجوان اپنی زندگی کے سب سے بڑے دھوکے کا شکار ہوگیا۔ دوسری شادی کر کے نئی زندگی کے آغاز کا خواہاں سعید اقبال دھوکے کی وجہ سے اپنی والدہ سے بھی زیادہ

بڑی عمر کی خاتون کو دلہن بنا بیٹھا۔ نوجوان کا بتانا ہے کہ پہلی بیوی سے اولاد نہ ہونے پر دوسری شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ کچھ روز قبل لڑکی والوں کے ہاں رشتہ لے کر گئے تو انہوں نے کہا کہ شادی سے پہلے لڑکی کاچہرہ نہیں دکھاتے یہ ہمارا رواج ہے۔ مجھے ایک 19 سالہ لڑکی کی تصویر دکھائی گئی اور اس کا نام کلثوم بتایا گیا۔ تاہم جس دن شادی ہوئی اور لڑکی کو گھر لے کر آیا تو گھونگھٹ اٹھانے پر45سالہ عورت نکلی۔ اپنی عمر سے بھی بڑی لڑکی کی اپنے بیٹے سے شادی کروا کر میری والدہ صدمے سے گر پڑی،2دنوں تک میری والدہ صدمےسے ہسپتال میں داخل رہیں۔ 2دنوں بعد گھر واپس آئی تو45سالہ دلہن میرے گھر سے 5تولہ سونا لے کر فرار ہوچکی تھی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.