عمران خان اگر گئے تو اس کی وجہ کیا ہو گی ؟ سینئر صحافی ہارون الرشید کا تہلکہ خیز انکشاف ‎‎

سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ عمران خان اگر گئے تو اپنے بوجھ سے گریں گے ،پی ڈی ایم کے ہاتھوں نہیں جائینگے ۔نجی ٹی وی پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک اوور کانفیڈنٹ تو ہیں ہی مگر وہ چڑھے ہوئے ہیں کہ مجھےوزیر اعلیٰ بننا تھا،ٕ انہوں نے کرپشن نہیں کی مگر

جوڑ توڑ کی صلاحیت ہے ،پنجاب کے محکمہ ایکسائز میں ہر سال اڑھائی سو سے تین سو ارب روپے کا گھپلا ہوتا ہے ،اس سال بھی ہوا ہے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ خان صاحب کہہ رہے ہیں کہ مہنگائی کم ہورہی ہے مگر ساتھ ہی پٹرول مہنگا کردیا اور مہنگائی بھی بڑھ گئی۔ایک سوال پر ا نہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کو ککھ کا

پتہ نہیں،انہیں لاہور کے راستوں کا نہیں پتہ،سعد رفیق نے کھوکھر پیلس گرانے پر قانونی کارروائی کرنی ہے تو کریں،یہ افسر شاہی کو کیا دھمکیاں دے رہے ہیں،ان کی تو ڈیوٹی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئی سیاسی جماعتیں بنیں گی،14ایم این اے لاہور کی ایک مشہور شخصیت کے پاس گئے اور انہیں کہا کہ آپ ہمارے لیڈر بن جائیں تو ہم گروپ بنا لیتے ہیں،ان ممبران کا تعلق مختلف پارٹیوں سے تھا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسئلے پر دونوں ذمہ دار ہیں ، ورکنگ ریلیشن شپ ہی نہیں ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.