عمران خان کو ٹی وی پر کونسی اطلاع ملنے والی ہے؟ حیران کُن دعویٰ کر دیا گیا، حکومت ہنسے یا روئے؟

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو خبردار کیا ہے کہ استعفی دینے کی ڈیڈ لائن گزرجانے کے بعد اب عمران صاحب کو ٹی وی سے پتہ چلے گا کہ وہ گھر جاچکے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہو ںنے کہا عوام پر ظلم کرکے ٹی وی سے پتہ چلنے کا مذاق

کرنے والے سلیکٹڈ وزیراعظم کو اپنی رخصتی کا اب ٹی وی سے ہی پتہ چلے گا۔ چھ ووٹوں کی بنیاد پر مسلط سلیکٹڈ وزیراعظم کو ٹی وی سے پتہ چلے گاکہ ان کے ظلم کی حکومت عوام نے گرا دی ہے ۔ا آٹا چینی ، فارن فنڈنگ چور سلیکٹڈ وزیراعظم کو اپنے گھر جانے کی اطلاع اب ٹی وی سے پتہ چلے گی ۔ اڑھائی سال میں ریکارڈ14000 قرض لینے والے کو اپنے گھر جانے کا پتہ اب ٹی وی سے پتہ چلے گا ۔ڈالر کی قیمت بڑھنے کا ٹی وی سے پتہ چلنے کا جو جو مذاق عوام سے کرتے تھے، اب وہی عمران صاحب سے ہونے والا ہے ۔پٹرول، آٹا چینی دوائی گیس، ایل این جی، بجلی چور

عمران مافیا ظلم ، کرپشن اور کمشن کا نشان بن چکا ہے ۔ انہوں نے کہا اوپن بیلٹ پر سلیکٹڈ وزیراعظم پریشان ہیں کیونکہ اتحادی اورارکان ساتھ چھوڑ چکے ہیں۔چیئرمین سینٹ کے انتخاب میں ووٹ پر ڈاکہ ڈالاگیا، مسلم لیگ (ن) کا مطالبہ اس وقت عمران صاحب کیوں نہیں سنا؟ جب اپوزیشن اوپن بیلٹ کی بات کررہی تھی تو اس وقت عمران صاحب تکبر، غرور کا بت بنے رہے ۔ انہوں نے کہا اب اس لئے چیخیںں نکل رہی ہیں کیونکہ احتساب کے نام پر سیاسی انتقام قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہا اب چیخیں اس لئے نکل رہی ہیں کیونکہ روزانہ کمشن خور ٹی وی پرآکر جھوٹے کاغذ لہراتا ہے تو عوام چینل تبدیل کردیتے ہیں۔ کمشن خور ہی سلیکٹڈ عمران صاحب کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ٹھونکے گا

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.