پاکستانی اداکار عمران عباس کیلئے بھارت سے رشہ آ گیا۔۔ لڑکی کون ہے؟ مداحوں کیلئے بڑی خبر

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکار عمران عباس کو نا صرف اداکاری کے باعث سرحد پار مقبولیت حاصل ہے بلکہ ان کی پرکشش شخصیت کے پڑوسی ملک بھارت میں بھی چرچے ہیں۔حال ہی میں بھارت کی مقبول یوٹیوبرز (جو’ دی باجیز ‘ کے نام یوٹیوب چینل چلارہی ہیں ) کی جانب سے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی ہے۔ویڈیو میں دونوں یوٹیوبرز

ماؤں کا روپ دھارے ہوئے ہیں اور انہیں عمران عباس کی پرکشش شخصیت کے قصیدے پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ویڈیو کو اداکار عمران عباس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا ہے اور انہوں نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں انڈیا کے شہر رامپور سے رشتہ بھیجا گیا ہے ۔ویڈیو میں موجود دونوں خواتین کو اپنی اپنی بیٹیوں کے رشتے کے لیے عمران عباس کو داماد بنانے کے لیے جھگڑتے دیکھی جاسکتی ہیں ۔واضح رہے کہ عمران عباس کو حال ہی میں 2020 کے 100 انتہائی خوبصورت مردوں کی فہرست کی شامل کیا گیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.