بریکنگ نیوز!! الطاف حسین بارےبری خبر۔۔اللہ گھر والوں کو صبر عطا فرمائیں

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) کے بانی الطاف حسین کورونا میں مبتلا ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق الطاف حسین گذشتہ 20 روز سے لندن کے مقامی اسپتال میں موجود ہیں جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین نے گذشتہ ہفتے ایک آڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کارکنوں

کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا تھا۔ الطاف حسین کے آڈیو پیغام کے بعد کارکنوں ے متحدہ کے بانی کی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔ خیال رہے کہ گذشتہ برس عالمی وبا کورونا نے دنیا بھر کو لپیٹ میں لیا تو اُس وقت متحدہ کے بانی الطاف حسین کی صاحبزادی کی کورونا کی وجہ سے وفات کی خبریں سامنے آئی تھیں

لیکن ان خبروں کی تردید کر دی گئی تھی ۔کہا گیا تھا کہ سوشل میڈیا پر الطاف حسین کی جنازے اور تدفین میں شرکت کی وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز دراصل الطاف حسین کی بیٹی افضہ الطاف کی نہیں بلکہ صفیہ اکبر کے جنازے کی ہیں۔ صفیہ اکبر ایم کیو ایم لندن کی سینئر رہنما تھیں جبکہ ایم کیو ایم انٹرنیشنل کی خواتین ونگ کی سربراہ تھیں۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین گذشتہ کئی برس لندن میں ہی مقیم ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.