نوجوان لڑکی نے اپنے بالوں کا رنگ سنہری سے کالا کرلیا، اس کے بعد لوگوں کے رویے میں کیا تبدیلی آئی؟ اس کی باتیں سن کر یقین نہ آئے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک نوجوان برطانوی لڑکی نے اپنے سنہری بالوں کا رنگ سیاہ کر لیا، جس سے اس کے ساتھ لوگوں کے رویئے میں ایسی تبدیلیاں
رونما ہوئیں کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق لندن کی رہائشی 27سالہ جوڈی ویسٹن نامی یہ لڑکی ڈی جے ہے۔ وہ معروف ٹی وی شو ’رِچ کڈز گہ

میں بھی شرکت کر چکی ہے۔ اس نے بتایا ہے کہ جب اس کے بال سنہرے(Rich Kids Go Skint) سکنٹ‘
تھے تو وہ اکثر قطار توڑ کر آگے کھڑی ہو جایا کرتی تھی، لوگ اس کے لیے دروازہ کھولا کرتے تھے اور بارز میں اسے مفت مشروب ملاکرتے تھے۔ بالوں کا سیاہ رنگ کرنے سے یہ تمام مراعات اچانک ختم ہو گئیں۔جوڈی کا کہنا تھا کہ ”جب سے میں نے اپنے بالوں کا رنگ سیاہ کیا ہےمجھے قطاروں میں طویل انتظار کرنا پڑتا ہے اور اب پہلے مرد مجھے مختلف کاموں میں مدد کی پیشکش کرتے تھے لیکن اب کوئی میری مدد کو نہیں آتا۔ مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کا رویہ بھی میرے ساتھ مختلف ہو چکا ہے۔ سنہری بالوں کے ساتھ خواتین کا سلوک میرے ساتھ بہت بہتر ہوتا تھا لیکن اب میرے خیال میں وہ مجھے زیادہ ’جج‘ کرنے لگی ہیں۔ اب زیادہ تر لڑکیاں مجھے کم عقل اور بے وقوف خیال کرنے لگی ہیں۔“

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.